ایران نے برطانوی بحری و فضائی افواج کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا

news 1793535582 7986



news 1793535582 7986

(24 ںیوز )ایران نے برطانیہ کی بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیتے ہوئے برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو بھی دشمن گروپ قرار دے دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امریکی اور اسرائیلی جنگ میں برطانیہ کی حمایت اور ایران مخالف اقدامات کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ ملک کی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

دوسری جانب برطانیہ نے رواں سال جولائی میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

برطانوی فیصلے کے تحت ملک میں پاسدارانِ انقلاب کی سرگرمیوں میں معاونت کرنے والے افراد کو 14 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بن گیا





Source link

متعلقہ پوسٹ