دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

IMG 20261102 WA2295


راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے سہولت کاروں میں ایک نااہل اور لاتعلق صوبائی حکومت بھی شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں رکاوٹ بننے والا سہولت کار اب وہاں موجود نہیں۔
رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے فوجی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے پاس دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے واضح حکمت عملی موجود ہے، جس کا ایک اہم حصہ ملک کے اندر دہشت گردوں اور ان کے تمام سہولت کاروں کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ دہشت گردی سے متعلق کچھ مسائل اندرونی سطح پر بھی حل کرنے ہوں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی بھی شخص انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کے خلاف نہیں ہے؛ انسداد دہشت گردی کی مخالفت وہی لوگ کرتے ہیں جن کا دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ ہے۔ ان کے مطابق صوبے میں بڑے فوجی آپریشن کے بجائے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں ہو رہی ہیں، جن میں فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ ادارے مل کر روزانہ تقریباً 200 آپریشن کرتے ہیں۔
صوبائی حکومت کی تبدیلی پر سوال کے جواب میں انہوں نے اسے سیاسی معاملہ قرار دیا اور کہا کہ اس کی وضاحت سیاست دان بہتر کر سکتے ہیں۔ تاہم، ان کے بقول دستیاب معلومات کے مطابق حکومت کی تبدیلی آئینی اور قانونی طریقہ کار کے مطابق ہوئی۔

متعلقہ پوسٹ