(ویب ڈیسک) تین جماعوتوں کے اتحاد جوائنٹ لسٹ نے بھی پرائم منسٹر کے انتخاب کے لئے یشر پارٹی کے گادی آئزن کوٹ کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ جوائنٹ لسٹ میں کمیونسٹ ھدش، عرب نیشنلسٹ سیکولر تعال اور فلسطینی نیشنلسٹ بلد پارٹیاں شامل ہیں۔ ان تین پارٹیوں کے اتحاد کے 11 ارکان 27 اکتوبر کے الیکشن میں کنیست کے رکن منتخب ہوئے اور کسی بھی شخصیت کے وزیراعظم بننے کا انحصار جوائنٹ لسٹ کی حمایت کے مرہونِ منت ہے۔

آج جوائنٹ لسٹ کے رہنماؤں نے کہہ دیا ہے کہ وہ آئزن کوٹ کی بطور وزیر اعظم حمایت کریں گے، انہیں زیادہ تر سفارشات سونپیں گے۔
جوائنٹ لسٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ یشر کے چیئرمین گادی آئزن کوٹ کو صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ ملاقات میں اگلے وزیر اعظم کے طور پر تجویز کریں گے۔
آئزن کوٹ کو پہلے ہی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے زیادہ کنیست ارکان کی حمایت حاصل تھی، لیکن اب وہ اگلی کنیست میں 67 ارکان سے منظوری حاصل کریں گے، یہ120 رکنی کنیست کے ارکان کی واضح اکثریت ہے۔ تاہم، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ جماعتیں جو ان کی حمایت کر رہی ہیں، بالآخر ان کے اتحاد میں شامل ہو جائیں گی۔
جوائنٹ لسٹ کا کہنا ہے کہ اس کے تین دھڑوں کے درمیان متفقہ فیصلہ "نتن یاہو اور ان کی حکومت کو اقتدار میں واپس آنے سے روکنے کے عوامی مطالبے کے جواب میں آیا ہے۔”
ان تین جماعتوں کے رہنماؤں کا اتفاق رائے سے کہنا ہے کہ آئزن کوٹ کی حمایت اہم ہے، یہ حمایت اس کے باوجود کی جا رہی ہے کہ حزب اختلاف کے بلاک کی جانب سے "نتن یاہو کے راستے سے مختلف راستہ اختیار کرنے کے لئے اور عرب شہریوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور ان کے سیاسی فیصلے کی قانونی حیثیت کو کمزور کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی آمادگی ظاہر نہیں کی جا رہی۔”
"اگرچہ آئزن کوٹ کو نیتن یاہو سے زیادہ سفارشات موصول ہوئی ہیں، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے درمیان فاصلہ بڑھانا (آئزن کوٹ کی سبقت بڑھانا)ضروری ہے،” جوائنٹ لسٹ نوٹ کرتی ہے کہ اس اقدام سے چینج بلاک کے نیتن یاہو حکومت کی جگہ لینے کے امکانات کو تقویت ملے گی اور اتحاد کی حکومت کے امکانات کم ہو جائیں گے جو نیتن یاہو کو اقتدار میں رکھے گی۔

آج جمعرات کو کسی وقت جوائنٹ لسٹ کے وفد کی صدر آئزک ہرزوگ سے ملاقات ہونے کی توقع ہے۔ یہ ملاقات پہلے سے طے ہے۔ اس ملاقات مین جوائنٹ لسٹ کا وفد صدر کو رسمی طور پر بتائے گا کہ وہ گادی آئزن کوٹ کو وزیر اعظم کی حیثیت سے اعتماد کا ووٹ دینے کے خواہاں ہیں۔

اس سے پہلے چینج بلاک کے اپنے 48 ارکان اور ان کے ساتھ منصور عباس کی رعام پارٹی کے 8 ارکان آئزن کوٹ کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے دستیاب تھے جو اکثریت نہیں بنتے تھے۔

