پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کا شیڈول منظور کر لیا گیا

ساؤتھ ایشین گیمز.webp


پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کا شیڈول منظور کر لیا گیا

بھارتی وفد نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے گیمز کے شیڈول اور میزبانی سے متعلق اہم انتظامی امور کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں ہونے والے ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز آئندہ سال 3 سے 11 اپریل تک پاکستان میں منعقد ہوں گے۔

اجلاس کی صدارت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید نے کی، جبکہ سری لنکا، بنگلا دیش، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

بھارتی وفد نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خالد محمود اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس کے دوران پاکستان میں چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد سے متعلق مختلف انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا اور اہم امور کی منظوری دی گئی۔

گیمز کی تاریخوں کی باضابطہ منظوری کے بعد پاکستان میں خطے کے اہم کثیرالملکی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کی تیاریوں کا باقاعدہ مرحلہ مزید آگے بڑھ گیا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ