بورے والا کے نواحی گاؤں 48/کے بی میں 10 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سجوار دادی کو جھانسہ دے کر 10 سالہ پوتی کو ساتھ لے گیا اور مبینہ زیادتی کے بعد فرار ہوگیا۔
فتح شاہ پولیس نے ملزم سجوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

