13 لاکھ روپے مالیت کا مہنگا سیرپ اب جناح اسپتال میں مفت فراہم کیا جائے گا

جناح میڈیکل سینٹر.webp


13 لاکھ روپے مالیت کا مہنگا سیرپ اب جناح اسپتال میں مفت فراہم کیا جائے گا

محکمہ صحت سندھ نے اس علاج کے لیے 26 کروڑ روپے مختص کیے ہیں

کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں مہنگی بیماری اسپائنل مسکیولر ایٹروفی (ایس ایم اے) کے شکار بچوں کا مفت علاج شروع کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے اس علاج کے لیے 26 کروڑ روپے مختص کیے ہیں جبکہ جناح اسپتال میں اب تک 25 بچوں کو علاج کے لیے رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے۔

ڈاکٹر صدام صالح کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے تعاون سے بچوں کا مفت علاج شروع کردیا گیا ہے اور رواں ہفتے تمام رجسٹرڈ بچوں کو دوا کی پہلی خوراک بھی دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کو ریسیڈیپلام سیرپ کی پہلی بوتل فراہم کردی گئی ہے۔ ہر بچے کو سالانہ 24 بوتلیں دی جائیں گی، جبکہ چار سال کے دوران ہر بچے کو مجموعی طور پر 96 بوتلیں مفت فراہم کی جائیں گی۔

ڈاکٹر صدام صالح کے مطابق ریسیڈیپلام سیرپ کی ایک بوتل کی قیمت تقریباً 13 لاکھ روپے ہے، جس کے باعث اس بیماری کا علاج عام خاندانوں کے لیے انتہائی مہنگا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کے انمول پروگرام کے تحت ایس ایم اے کے شکار بچوں کو چار سال تک مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

ڈاکٹر صدام کے مطابق سندھ کے دیگر سرکاری اسپتالوں میں فی الحال اس بیماری کے مفت علاج کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

اسپائنل سکیولر اٹروفی ایک موروثی بیماری ہے، جو جسم کے پٹھوں کو کنٹرول کرنے والے اعصابی خلیات کو متاثر کرتی ہے۔

اس بیماری کی صورت میں بچے چلنے ، پھرنے ، بیٹھنے میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں جبکہ بعض صورتوں میں نہ صرف سانس لینے میں مشکل پیدا ہوتی ہے بلکہ بچے چلنے، پھرنے ، بولنے سے مکمل طور پر قاصر ہوجاتے ہیںاکثر بچے اس بیماری کے سبب جابحق ہوجاتے ہیں۔

اسپائنل سکیولر اٹروفی کے علاج کے لیے مخصوص دوا استعمال کی جاتی ہے جبکہ بچوں کو مہنگی ترین دوا “ریسڈیپلام موثر ہوتی ہے اس دوا کے 4 سال تک مستقل استعمال سے بچے عام زندگی گزار سکتے ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ