پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی کا اعلان

2253392 petrolprice 1638292775


اوگرا نے مسلسل تیسرے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے تعین کی گئی قیمتوں کا اطلاق اگلے 3 روز یعنی 10 نومبر تک کیلیے رات 12 بجے سے شروع ہوجائے گا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 346 روپے پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے کی کمی نئی قیمت 378 روپے کی سطح پر آگئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل وفاقی حکومت کے منظور کردہ پرائسنگ میکنزم کے تحت کیا گیا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ