خواتین اور بچوں سمیت 7  جاں بحق

news 1794069608 1967


(سلیم رضا ) سعودی عرب میں پیش آنے والے ایک ہولناک سڑک حادثے میں سات بنگلہ دیشی شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں عورتیں اور بچئ بھی شامل ہیں۔
ڈھاکہ میں موصول ہونے والی افسوسناک اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ  ہفتے کی شام اس وقت ہوا جب وہ مدینہ سے جدہ  ہائی وے پرسفر کر رہے تھے۔

 جدہ میں بنگلہ دیش کے قونصل جنرل نے میڈیا کو اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے یہ ساتوں افراد بنگلہ دیش کے ضلع کاکس بازار کے علاقے چکاریا کے رہائشی تھے۔
 حادثہ اس وقت ہوا جب مدینہ سے جدہ جانے والی ایک بس، جس میں بنگلہ دیشی شہری سوار تھے، کو پیچھے سے آنے والے ایک ٹرک نے ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سات افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں کو جدہ کے ایک جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

news 1794069610 1316
Caption  حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں شامل افراد کی ایک فیملی فوٹو۔

ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور جدہ میں ’العبیر کولڈ سٹورز ٹریڈنگ کمپنی‘ سے وابستہ تھے۔

یہ بھی پڑھیئے:  صنم جاوید اور عتیق ریاض میں کیا اختلاف ہے؟ طلاق کی نوبت کیوں آئی؟ حقائق سامنےآگئے 





Source link

متعلقہ پوسٹ