کراچی، بینظیر پارک کے قریب پیٹرول کے کیبن میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

fire in karachi1794096287 0



کراچی:

شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں کولاچی روڈ پر بینظیر پارک کے قریب پیٹرول کے کیبن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کو فائر بریگیڈ ٹرک اور ایمبولینس کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پیٹرول کے کیبن میں لگی آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ