قومی اور پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

پولنگ.webp


قومی اور پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

این اے 77 میں ضمنی انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 11 امیدوار میدان میں ہیں

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

این اے 77 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جبکہ پی پی 203 چیچہ وطنی کی نشست ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی حنیف جٹ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

این اے 77 میں ضمنی انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 11 امیدوار میدان میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے راشد بشیر ورک، مرکزی مسلم لیگ کے قاضی ابراہیم گجر اور آزاد امیدوار الفت رسول وڑائچ نمایاں امیدواروں میں شامل ہیں۔

حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

ادھر پی پی 203 چیچہ وطنی میں بھی ضمنی انتخاب کے لیے 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے جبکہ اس حلقے میں بھی تحریک انصاف نے انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ