شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 149واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے، مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب


لاہور : پاکستان کا خواب دیکھنے والے اور اپنی ملی شاعری سے قوم کو بیدار کرنے والے حکیم الامت، شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 149واں یومِ پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور اور بعد ازاں برطانیہ اور جرمنی سے تعلیم حاصل کی۔ قومی درد میں ڈوبی ان کی شاعری نے ملتِ اسلامیہ کو یقینِ محکم کا راستہ دکھایا، جبکہ ان کے افکار کے اثرات دنیا بھر میں دکھائی دیتے ہیں۔
اس موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمانِ خصوصی تھے۔
صدرِ مملکت نے بھی علامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ پوسٹ