لاڑکانہ:
لاڑکانہ میں مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 12 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر چانڈکا اسپتال کی ایمرجنسی منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کے افراد نے دودھ فروش عبدالمجید چانڈیو سے دودھ خرید کر گھر میں استعمال کیا تھا جس کے بعد اچانک گھر کے متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔
متاثرہ افراد کے ورثا نے دودھ کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کرانے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

