اسرائیل امریکا کو ایران کیساتھ نہ ختم ہونے والی جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے، باقر قالیباف

news 1794252775 4767



news 1794252775 4767

(ویب ڈیسک)ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کو ایران کے ساتھ نہ ختم ہونے والی جنگ میں گھسیٹنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، ایسا دلدل جس سے کوئی بھی امریکی صدر، خواہ وہ موجودہ ہو یا مستقبل کا، ریپبلکن ہو یا ڈیموکریٹ، نکل نہیں سکے گا۔

ایرانی سپیکر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان اختلافات اور خطے میں اسرائیل کے کردار کے باعث کسی فوری معاہدے کے امکانات غیر یقینی دکھائی دیتے ہیں۔

ایکس پر جاری بیا ن میں باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ”اسرائیل فرسٹ“ کی سوچ ترک کرے بصورت دیگر امریکا اور اس کے اتحادی تاریک دور کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔ 

اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران کا دو روزہ امن منصوبہ بدستور موجود ہے اور خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں سکیورٹی کے قیام کے لیے یہ سب سے معقول راستہ ہے۔ امریکا اس تجویز کے حوالے سے فیصلہ کرے۔

ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کے مجوزہ منصوبے میں تمام محاذوں پر جنگ، ناکا بندیوں اور پابندیوں کا خاتمہ شامل ہے۔ 

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران خطے میں امن کیلیے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کی دو روزہ تجویز اب بھی برقرار ہے، امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے سمیت ہمارے مطالبات تسلیم کرے یا پھر جنگ کیلیے تیار ہو جائے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے، اب وائٹ ہاؤس کو بھی فیصلہ کرنا ہو گا، امریکا ہمارے مطالبات مانیں اور نتائج دیکھیں، امریکا نے جنگ کا راستہ چنا تو ہماری فوج  مقابلے کے لیے مکمل تیار ہے۔
 





Source link

متعلقہ پوسٹ