اسلام آباد:
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث متعدد موٹرویز پر موسم خوشگوار ہوگیا، موٹروے پولیس نے مسافروں کو دوران سفر احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔
موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون موٹروے پر اسلام آباد سے پشاور تک بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کلرکہار سے اسلام آباد تک وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔
اسی طرح سوات ایکسپریس وے پر کرنل شیر خان سے کاٹلنگ تک، ڈی آئی خان موٹروے پر کوٹ فتح سے دریائے سندھ تک اور ہزارہ ایکسپریس وے پر ہری پور سے ایبٹ آباد تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 یا این ایچ ایم پی کی سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے تازہ ترین سفری صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کریں۔

