چیٹ جی پی ٹی امیجز اب چار گنا زیادہ تیز اور زیادہ اسمارٹ

اوپن اے آئی.webp


چیٹ جی پی ٹی امیجز اب چار گنا زیادہ تیز اور زیادہ اسمارٹ

نئی اپ ڈیٹ میں ہدایات پر مضبوطی سے عمل، انتہائی درست ایڈیٹنگ اور تیز رفتار جنریشن کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی امیجز کے لیے ایک بڑی اپ ڈیٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت تصاویر بنانے کی رفتار میں نمایاں اضافہ اور ہدایات پر عمل کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کے بعد چیٹ جی پی ٹی کا امیج جنریٹر پہلے کے مقابلے میں چار گنا زیادہ تیز ہوگیا ہے جب کہ تصاویر میں درست اور باریک تبدیلیاں کرنا بھی کہیں زیادہ آسان ہوگیا ہے۔

اوپن اے آئی کی جانب سے جاری کردہ بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں امیج جنریشن کے دوران نظام کو صارف کی ہدایات پر درست عمل کرنے میں مشکلات پیش آتی تھیں اور بعض اوقات غیر ضروری تبدیلیاں بھی کردی جاتی تھیں۔

تاہم نئی اپ ڈیٹ میں ہدایات پر مضبوطی سے عمل، انتہائی درست ایڈیٹنگ اور تیز رفتار جنریشن کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے تصاویر کی تیاری اور ترمیم عملی اور مؤثر ہوگئی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ پیش رفت چیٹ جی پی ٹی کو محض تفریحی تصاویر بنانے کے مرحلے سے نکال کر ایک عملی اور اعلیٰ معیار کے بصری تخلیقی پلیٹ فارم میں تبدیل کررہی ہے، جہاں روزمرہ کی ایڈیٹنگ، تخلیقی تبدیلیاں اور حقیقی استعمال ممکن ہوسکے گا۔

خیال رہے کہ یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹمین نے ادارے کے اندر ایک یادداشت جاری کرتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی کی بہتری کے لیے ’’کوڈ ریڈ‘‘ کا اعلان کیا تھا۔

اس یادداشت میں کہا گیا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی کی رفتار، درستگی، ذاتی نوعیت اور سوالات کے دائرہ کار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ اقدام اس پس منظر میں بھی اہم ہے کہ دیگر کمپنیاں، خصوصاً گوگل مصنوعی ذہانت کے میدان میں تیزی سے اوپن اے آئی کے قریب پہنچ رہی ہیں۔ گوگل نے حال ہی میں اپنے نئے جیمینائی ماڈل کا اجرا کیا تھا جو بعض عالمی معیار کے ٹیسٹ میں اوپن اے آئی سے بہتر ثابت ہوا۔

اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کے سربراہ نک ٹرلی کے مطابق کمپنی کی توجہ اب چیٹ جی پی ٹی کو مزید طاقتور، آسان اور دنیا بھر میں قابلِ رسائی بنانے پر مرکوز ہے۔

تاہم رپورٹس کے مطابق اوپن اے آئی کو ابھی مالی چیلنجز کا سامنا ہے اور اسے اپنی بقا کے لیے سرمایہ کاری پر انحصار کرنا پڑرہا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ