کوہاٹ: غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن پر جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 11 اہلکار شہید، 12 زخمی

IMG 20261111 WA2674


کوہاٹ (نمائندہ خصوصی) کوہاٹ اور کرک کے درمیان واقع علاقے دربوکچ جلندھر بانڈہ میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف کارروائی کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 11 پولیس اہلکار شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔
ترجمان کوہاٹ پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان اور سب انسپکٹر مختیار بھی شامل ہیں۔ پولیس غیر قانونی گولڈ مائننگ پر چھاپہ مارنے جا رہی تھی کہ اس دوران اس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ حملہ آوروں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ تاحال جاری ہے، جب کہ پولیس کی مزید گاڑیاں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں اور بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس کی گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کر دیا

متعلقہ پوسٹ