
(ویب ڈیسک )معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سابق چیف ایگزیکٹیو جینسن ہوانگ کے 1 اور خاتون ملازمہ کے ساتھ قریبی تعلقات کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ان کی نجی زندگی سے متعلق تنازع مزید شدت اختیار کر گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں 2 باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جینسن ہوانگ کے کمپنی میں کمبرلی پاول کے علاوہ ایک دوسری خاتون ملازمہ کے ساتھ بھی قریبی تعلقات تھے۔
رپورٹ میں دوسری خاتون ملازمہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور ان سے رابطے کی کوششیں بھی کامیاب نہیں ہو سکیں۔
یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب جینسن ہوانگ نے 2 خواتین سے غیر ازدواجی تعلقات کے خبریں سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کا بحرین میں امریکی فوجی تنصیب پر حملے کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی پھر بڑھنے لگی
یاد رہے کہ اس سے قبل اینویڈیا کے سابق سربراہ کے جن 2 خواتین کے ساتھ تعلقات کی خبریں سامنے آئی ہیں، ان میں سے 1 چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ ہیں، جن کے بارے میں امریکی انٹیلیجنس حکام کو شبہ ہے کہ وہ چین کے لیے جاسوسی کر رہی تھیں۔
جینسن ہوانگ نے 8 نومبر کو ایک بیان میں خود بھی اپنی اہلیہ سے بے وفائی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کی تھی، تاہم انہوں نے متعلقہ خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا تھا۔
واضح رہے کہ اینویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عبوری طور پر کمپنی کی مالیاتی سربراہ کولیٹ کریس کو چیف ایگزیکٹیو کی ذمے داریاں سونپ دی ہیں اور کمپنی کے لیے نئے مستقل سربراہ کی تلاش جاری ہے۔

