آئی سی سی نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے مبینہ جرائم کی تحقیقات روک دیں

2297f3b2 6db1 4935 a4ec c707b504cae71794636267 0


عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے افغانستان میں امریکی فوجیوں اور امریکی خفیہ اداروں کے اہلکاروں پر مبینہ جنگی جرائم کے الزامات سے متعلق اپنی پرانی تحقیقات کا ریکارڈ باضابطہ طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب افغانستان میں 2021ء کے بعد طالبان کی جانب سے مبینہ جرائم کی تحقیقات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز اور ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دی ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت کے ججوں کے مطابق استغاثہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ وہ طالبان سے متعلق الگ تحقیقات کے علاوہ افغانستان میں دیگر مبینہ جرائم کی مزید مؤثر تفتیش اور قانونی کارروائی کرسکتا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں تحقیقات کے لیے درکار شواہد حاصل کرنے اور تفتیشی سرگرمیاں جاری رکھنے میں قانونی اور عملی مشکلات کا حوالہ دیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ