روزانہ 10 ہزار قدم چلنا آپ کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے!
کیا آپ بھی ایسا سوچتے ہیں؟ تو آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنے کا مشورہ کسی سائنسی تحقیق کی بنیاد پر نہیں دیا گیا تھا، بلکہ یہ دراصل ایک مارکیٹنگ مہم کا حصہ تھا۔
1960 کی دہائی میں جاپان کی ایک کمپنی نے قدم گننے والی مشین بنائی، جس کا نام ’مان پو کے‘ رکھا گیا۔ اس کا مطلب تھا 10 ہزار قدم گننے والی مشین۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس مشین کو ٹوکیو اولمپکس کے آس پاس متعارف کروایا گیا تاکہ لوگ زیادہ چلیں اور خود کو ایکٹو رکھیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 10 ہزار قدموں کا ہدف کسی ڈاکٹر یا تحقیق نے نہیں دیا تھا۔ یہ نمبر صرف اس لیے چنا گیا کیونکہ اسے یاد رکھنا آسان تھا۔
لیکن وقت کے ساتھ یہ بات اتنی مشہور ہوئی کہ لوگ اسے صحت مند رہنے کا ضروری اصول سمجھنے لگے۔
مگر کیا واقعی صحت مند رہنے کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم چلنا ضروری ہے؟
تو ایسا نہیں ہے! تحقیق کے مطابق روزانہ پانچ سے سات ہزار قدم چلنے سے بھی کئی بیماریوں کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ اگر آپ پہلے روزانہ دو ہزار قدم چلتے تھے اور اب اس سے زیادہ چل رہے ہیں تو یہ بھی آپ کی صحت کے لیے اچھی بات ہے۔
اس لیے ضروری یہ نہیں کہ آپ روزانہ 10 ہزار قدم پورے کریں، بلکہ ضروری یہ ہے کہ آپ روزانہ کچھ وقت واک کے لیے نکالیں۔

