پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز؛ قومی اسکواڈ کا تیاریوں کے سلسلے میں آپشنل ٹریننگ سیشن

web pic 2026 11 15t181525 7861794748986 0



پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھا، 12 کھلاڑیوں نے اتوار کو آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

اسلام آباد کلب میں دو گھنٹے جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں بلے بازوں نے کوچز کی نگرانی میں نیٹس میں بیٹنگ کی جبکہ سری لنکن ٹیسٹ اسکواڈ بھی اسلام آباد کلب میں ٹریننگ کرے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ