روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ17افراد ہلاک

news 1794971674 9034



news 1794971674 9034

(ویب ڈیسک)روس کے خطے سائبیریا کے علاقے کیمیروو میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار  تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی میڈیا کے مطابق طیارے کی شناخت An-12 کے طور پر کی گئی ہے جس میں 17 افراد سوار تھے۔

ایک عینی شاہد کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طیارے میں آگ لگی ہوئی تھی جس کے بعد وہ تیزی سے نیچے آیا اور زمین سے ٹکراتے ہی دھماکے سے پھٹ گیا۔

کیمیروو کے گورنر ایلیا سیریڈیوک نے سماجی رابطے کی ایپلیکیشن ‘ٹیلی گرام’ پر بتایا کہ ضلع یاگونوو میں ایک ’فضائی حادثہ‘ پیش آیا ہے۔

سیریڈیوک نے مزید کہا حکام ہر ممکن ضروری امداد فراہم کر رہے ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے حادثے کے محرکات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

روسی وزارتِ دفاع نے تاحال اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ