راولپنڈی میں ذہنی معذور بہن بھائیوں پر فائرنگ، بھائی جاں بحق، دو بہنیں شدید زخمی

firing1787667575 0



راولپنڈی:

نامعلوم مسلح افراد نے ذہنی بیماری میں مبتلا بھائی بہنوں پر فائرنگ کردی، بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر دم توڑ گیا دونوں بہنیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

حکام کے مطابق محلہ ولایتیاں میں مدنی مسجد کے قریب تین مرلہ کے مکان میں 40/45 سالہ رشید اعجاز اپنی دو بہنوں مسماتہ رابعہ اور مسماتہ عابدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا، ان کے والد تقریبا دو ماہ قبل انتقال کرگئے تھے۔

پولیس کے مطابق تینوں بھائی بہن ذہنی بیماری کے بعد ذہنی طور پر نارمل نہ تھے اور اسی سبب بچے یا بڑے انہیں پریشان کرتے تو وہ آگے سے پتھر وغیرہ بھی مارتے تھے، اسی صورتحال کے باعث وہ زیادہ تر تنہا رہتے تھے جبکہ کھانا پینے انہیں عزیز رشتہ دار دیتے رہتے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بدھ کی شب تینوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، پولیس پہنچی تو کنبے کا سربراہ رشید اعجاز دم توڑ چکا تھا جبکہ دونوں بہنیں رابعہ اور عابدہ زخمی حالت میں تھیں، سب کو 1122 کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، سینئر پولیس افسران نے جائے وقوع کا دورہ کرکے فرانزک شواہد اکٹھے کیے۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ گھر میں صرف تینوں بھائی بہن رہتے تھے اور ذہنی بیماری کے باعث نہایت مشکل زندگی گزار رہے تھے، اکثر پتھر برسانے پر محلے والے بھی ان سے زیادہ تر دور ہی رہتے تھے تاہم عزیز رشتہ دار جو اچھے پڑھے لکھے ہیں وہ تینوں کی امداد کرتے رہتے تھے۔

پولیس آفیسر کا کہنا تھا تینوں بھائی بہن پڑھے لکھی تھے لیکن ذہنی بیماری کے باعث مشکلات کا شکار تھے، باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے کہ کون ان پر فائرنگ کرسکتا ہے، پولیس تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر تحقیقات کررہی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ