بائنانس سے مسروقہ رقم کی بازیابی کیلئے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثےمنجمد کرانے کا حکم

news 1795113904 2779



news 1795113904 2779

 (ویب ڈیسک)  عدالت نے کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم بائنانس سے سائبر حملے میں چوری ہونے والے ڈیجیٹل اثاثوں کی بازیابی کے لیے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے دنیا بھر میں منجمد کرانے کا حکم دے دیا۔

 نیوز ایجنسی روئیٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ ابوظہبی کی عالمی مالیاتی منڈی کی عدالت نے جمعرات کو یہ حکم جاری کیا، جس کا مقصد مبینہ ہیکرز کو چوری شدہ ڈیجیٹل اثاثے منتقل کرنے یا استعمال کرنے سے روکنا ہے۔

بائنانس کی قانونی معاونت کرنے والی فرم گبسن ڈن کے مطابق مقدمے میں تقریباً 26 ہزار ڈیجیٹل بٹووں کے پتے شناخت کیے گئے ہیں، جن میں چوری شدہ اثاثوں کی موجودگی کا شبہ ہے۔ عدالتی حکم کے تحت ان بٹووں کی فہرست مسلسل اپ ڈیٹ کی جائے گی تاکہ دیگر کرپٹو پلیٹ فارمز اور مالیاتی ادارے مشتبہ رقوم کی منتقلی فوری طور پر روک سکیں۔

29 اکتوبر کو ہونے والے سائبر حملے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے متاثر ہوئے تھے، جبکہ اب تک لگ بھگ 2.85 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد یا روک لیے گئے ہیں۔

بائنانس کا کہنا ہے کہ اس نے متاثرہ صارفین کے اثاثوں کا مالی نقصان خود برداشت کیا ہے اور صارفین کو کوئی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔ تاہم، چوری شدہ رقم کی واپسی کے لیے قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

عدالتی حکم کے تحت قانونی دستاویزات بلاک چین کے ذریعے بھی متعلقہ فریقوں تک پہنچائی جاسکیں گی۔ دوسری جانب امریکی حکام نے اس سائبر حملے کا الزام شمالی کوریا سے منسلک ہیکرز پر عائد کیا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ