سینٹکام نے ٹرمپ انتظامیہ کو طویل تعیناتی سے افواج پر دباؤ بڑھنےکے خدشے سے آگاہ کردیا

news 1795245366 3433



news 1795245366 3433

( 24  نیوز )سینٹکام نے ٹرمپ انتظامیہ کو طویل تعیناتی سے افواج پر دباؤ بڑھنےکے خدشے سے آگاہ کردیا۔

سینٹکام کا کہنا ہےکہ ایران تنازع اگلے سال تک جاری رہا تو امریکی فوج کی جنگی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے، طویل تعیناتی سے امریکی افواج پر دباؤ  بڑھےگا اور دفاعی بجٹ میں ممکنہ کٹوتیوں سے جنگی تیاریاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

سینٹکام نے کہا کہ آئندہ ڈیموکریٹک قیادت والی کانگریس میں دفاعی اخراجات میں کمی ہوسکتی ہے، کانگریس بیرونِ ملک فوجی کارروائیوں پربھی نگرانی سخت کرسکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکا کاایران کے اہم آئل ٹرسٹیز کے خلاف کارروائی کا اعلان

دوسری جانب برطانوی اخبار کا کہنا ہےکہ ایران پر ٹرمپ کے نئے ممکنہ حملوں کے ارادے پر سینٹکام نے خدشات سےآگاہ کیا تاہم امریکی عہدیدار نے خبر کی تردید کی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق اسرائیل اور بعض امریکی حکام ٹرمپ پر نئے سال سے پہلےایران پر دوبارہ حملوں کےلیے زور ڈال رہے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ