’آپ اپنے ثبوت لائیں، ہم اپنے:‘ دہشت گردی کے الزامات پر پاکستانی وزیر کا انڈین میڈیا کو چیلنج

400134 1920785814


پاکستان کے وزیر ماحولیات مصدق ملک نے اتوار کی رات نئی دہلی میں صحافیوں کی جانب سے  پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ بات چیت ہمیشہ شواہد کی بنیاد پر ہونی چاہیے اور دونوں فریقوں کو اپنے اپنے ثبوت پیش کرنے چاہییں۔

مصدق ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ محض زبانی باتوں اور شواہد کے فقدان کے باعث بہت سے مسائل حل نہیں ہو پاتے، جبکہ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ نشست کا ایجنڈا مختلف ہے اور میزبانوں نے انہیں علاقائی فورم، ماحولیات اور ثقافت سے جڑے موضوعات پر مدعو کیا ہے۔

پاکستانی وزیر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پہلے کلچرل فورم میں شرکت کے لیے انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہیں، جہاں انڈین میڈیا نے ان سے دہشت گردی سے متعلق دعوؤں اور انڈس واٹر کے حوالے سے ان کے ماضی کے ایک سخت بیان پر سوالات کیے۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ جب بھی گفتگو ہوگی تو وہ ثبوت کی بنیاد پر ہوگی۔

 ان کے بقول ’یہ بات ہر جگہ اور کئی مرتبہ کہی جا چکی ہے کہ دو طرفہ سطح پر بھی شواہد دیے جا سکتے ہیں اور پہلے بھی یہ کہا جا چکا ہے کہ کثیر الجہتی سطح پر بھی یہی بات ہو سکتی ہے کہ آپ ثبوت لائیں، ہمارے پاس بھی ثبوت ہیں اور ہم بھی ثبوت لانا چاہتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ بہت سے مسائل اس لیے حل نہیں ہوتے کیونکہ بات تو ہو جاتی ہے، مگر اس کے بعد ثبوت سامنے نہیں آتا۔

انڈس واٹر اور گلیشیئرز پر مؤقف

اپنے ماضی کے اس بیان سے متعلق سوال پر جس میں ان کے بقول انڈس واٹر کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دینے کی بات کہی گئی تھی، مصدق ملک نے کہا کہ جب انہیں انڈس کے معاملے پر بلایا جائے گا تو وہ اس پر ضرور بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت انہیں انڈس کے لیے نہیں بلایا گیا بلکہ ان معاملات پر بات کرنے کے لیے بلایا گیا ہے جن پر وہ پہلے بھی بات کر چکے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مصدق ملک نے کہا کہ جب درجہ حرارت بڑھتا ہے، موسم خراب ہوتا ہے اور گلیشیئرز گرتے ہیں تو گلیشیئر کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اسے دائیں جانب گرنا ہے یا بائیں جانب، اگر وہ دائیں جانب گرتا ہے تو ایک ملک کے غریب لوگ متاثر ہوتے ہیں اور اگر بائیں جانب گرتا ہے تو دوسرے ملک کے غریب لوگ برباد ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے جب انہیں انڈس پر بات کرنے کے لیے بلایا جائے گا تو وہ ضرور بات کریں گے۔

میزبانوں اور سوالات کے تکرار کا ذکر

مصدق ملک نے کہا کہ اس وقت انہیں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے حوالے سے ایک بین الاقوامی فورم کے مسائل، موسمیاتی حوالے اور اس کے ثقافت سے تعلق پر بات کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے اور وہ حاضر ہیں۔

انہوں نے میزبانوں اور صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تہذیب، تمدن اور سولائزیشن کے لیے بلایا گیا ہے، جہاں وہ مہمان ہیں اور سامنے والے میزبان ہیں۔

مصدق ملک کے مطابق ان سے ایک ہی سوال سو مرتبہ پوچھا جا چکا ہے اور وہ سو مرتبہ وہی جواب دے چکے ہیں، اور اگر پانچ سو مرتبہ مزید بھی یہی سوال پوچھا جائے گا تو جواب وہی ہوگا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ