
(ویب ڈیسک) افغانستان پر قابض افغان طالبان نے عورتوں سے نفرت پھیلانے اور عورتوں کو دبا کر رکھنے کی بدنام پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے عورتوں کے نام ہسپتالوں میں بھی ظاہر کرنے پر پابندی لگا دی۔
زن ٹائمز اور دی گارڈین کی مشترکہ تحقیقات کے مطابق، افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں مقامی حکام نے ہسپتالوں، پرائیویٹ پریکٹسز اور کلینکس پر خواتین مریضوں کو ان کے اصل ناموں سے پکارنے سے منع کر دیا ہے۔ طبی عملے کو حکم دیا ہے کہ وہ اس کی بجائے عام لقب "بی بی” استعمال کریں، بشمول تحریری طبی نسخے اور سرکاری ریکارڈ پر بھی ایسا ہی کریں۔ لیکن عورت کا نام کہیں تحریر نہ کیا جائے۔ طالبان ریجیم کے اس نئے حکم کے مصدقہ ہونے کی تصدیق زن ٹائمز اور دی گارڈین کی مشترکہ تحقیقات میں کی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ SELPAÍ کو دی گئی شہادتوں کو بھی شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: بلاول بھٹو نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی حمایت کر دی
زن ٹائمز اور دی گارڈین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی "وزارت برائےامر بالمعروف و نہی عن المنکر” کے عہدیداروں نے تقریباً تین ماہ قبل صوبائی دارالحکومت میں عید الاضحیٰ سے کچھ دیر قبل یہ ہدایت جاری کی تھی۔ اب ہسپتالوں اور دیگر جگہوں پر اس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: مغربی کنارے میں آبادکاروں کا ایک اور حملہ، 9 گرفتار

