زلزلہ نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا

news 1795892604 1427



news 1795892604 1427

(ویب ڈیسک) 5.1 شدت کے خوفناک زلزلے سے امریکہ لرز اُٹھا؛ لاس اینجلس کے متعدد علاقے متاثر ہوئے اور مین ہٹن، نیویارک بھی ہل کر رہ گئے۔

آج ہفتہ کے روز آئے اس  زلزلے کے مرکز کی گہرائی تقریباً 22 کلومیٹر اور  مرکز مین ہٹن بیچ کے قریب سمندر میں تھا۔ ایسا زلزلہ شدید ہوتا تو اس سے سونامی جنم لے سکتا تھا۔ ایسے کسی سونامی کی نیویارک پر یلغار کے خوف کو لے کر ایک فلم بھی بن چکی ہے۔

 ریاست کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لاس اینجلس سمیت قریبی علاقوں میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز مین ہٹن بیچ کے قریب سمندر میں تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 28 نومبر کی صبح 9 بج کر 30 منٹ پر آیا۔

زلزلے کی گہرائی تقریباً 22 کلومیٹر تھی اور مرکز کے قریب ترین شہروں میں ریڈونڈو بیچ تقریباً 10 کلومیٹر، ٹورنس تقریباً 14 کلومیٹر اور ہاؤتھورن تقریباً 16 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے جنوبی لاس اینجلس کاؤنٹی کے مختلف علاقوں مین ہٹن بیچ، ریڈونڈو بیچ، ٹورنس، ایل سیگنڈو، سانتا مونیکا اور پالوس ورڈیس جزیرہ نما میں محسوس کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق اس شدت کے زلزلے سے مرکز کے قریب کمزور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ زلزلے کے بعد اسی علاقے میں 2.2 اور 2.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران لاس اینجلس کے علاقے میں زلزلوں کا ایک سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل کامرس کے قریب 3.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جبکہ سان پیڈرو کے ساحل کے قریب 3.3 شدت کا زلزلہ بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ علاقہ پالوس ورڈیس اور دیگر فعال فالٹ لائنز کے قریب واقع ہے، اس لیے یہاں زلزلے آنا غیر معمولی نہیں۔ حکام نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور آفٹر شاکس کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ