کابل: اسحاق ڈار اور امیر خان متقی کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

کابل (نمائندہ خصوصی) — پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کابل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے، باہمی اعتماد کی فضا قائم رکھنے اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔تجارت اور ٹرانزٹ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔سرحدی سیکیورٹی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔معاشی روابط کو وسعت دینے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے باقاعدہ روابط جاری رکھنے اور مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور معاشی خوشحالی کے لیے افغانستان کے ساتھ دوستانہ اور پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔ امیر خان متقی نے بھی پاکستان کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ افغانستان تجارتی اور سیکیورٹی امور میں پاکستان کے ساتھ قریبی شراکت داری چاہتا ہے.یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب دونوں ممالک کو باہمی تجارتی رکاوٹوں، بارڈر مینجمنٹ، اور سیکورٹی چیلنجز جیسے امور کا سامنا ہے۔ ملاقات کو خطے میں اعتماد سازی کے ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا

متعلقہ پوسٹ