راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت میں باہمی تعاون بڑھانے، تکنیکی مہارت کے تبادلے اور جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق فریقین نے دفاعی شعبے میں شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا، تاکہ نہ صرف دونوں افواج کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے بلکہ خطے میں امن و استحکام کو بھی فروغ دیا جا سکے۔یہ ملاقات پاکستان اور لیبیا کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
متعلقہ پوسٹ
پاکستان میں انڈس ڈولفن کے تحفظ کے لیے نئی حکمتِ عملی کی تیاری
پاکستان میں انڈس ڈولفن کے تحفظ کے لیے نئی قومی حکمتِ عملی کی تیاری جاری ہے جس میں ڈبلیو ڈبلیو ایف سمیت وفاقی و صوبائی محکمے، تحقیقی ماہرین، ماحولیات کے کارکن اور مقامی کمیونٹیز شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مجوزہ پانچ سالہ ایکشن پلان کا مقصد اس نایاب میٹھے پانی کی ڈولفن کے تحفظ، اس کی آبادی کے استحکام اور قدرتی…
خضدار: قبائلی شخصیت شفیق الرحمن مینگل کی رہائش گاہ پر خودکش حملہ، 14 افراد جاں بحق، 5 حملہ آور ہلاک
خضدار، بلوچستانبلوچستان کے ضلع خضدار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور نمایاں قبائلی شخصیت میر شفیق الرحمن مینگل کی رہائش گاہ کو بدھ کے روز خودکش اور مسلح دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، جس میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ جوابی کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے تمام پانچ…
25 کروڑ لیٹر پیٹرول لے کر 4 جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے
کراچی: ملک میں پیٹرولیم ذخائر کی فراہمی کے سلسلے میں 25 کروڑ لیٹر پیٹرول لے کر 4 بڑے بحری جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے ہیں۔ پورٹ حکام کے مطابق یہ تمام جہاز بحفاظت لنگر انداز ہو گئے ہیں اور پیٹرول کی اتراکی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔پورٹ حکام نے مزید بتایا کہ 55 ہزار ٹن پیٹرول لے کر…
پی ایس ایل 11، یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو یکطرفہ مقابلے میں روند کر ٹاپ 2 میں انٹری کر لی
پی ایس ایل 11، یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو یکطرفہ مقابلے میں روند کر ٹاپ 2 میں انٹری کر لی پشاور زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے ویب ڈیسک April 16, 2026 پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے 25 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے واضح شکست…
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو آسٹریا میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
ویانا، 16 فروری 2026 – پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو پیر کے روز آسٹریا کی فیڈرل چانسلری پہنچنے پر گرمجوشی سے خوش آمدید کہا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان اہم سفارتی روابط کی عکاسی کرتا ہے۔آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کرسچن سٹوکر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ یہ دورہ پاکستان اور آسٹریا…
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی، سپریم کورٹ نے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقاتوں پر عائد پابندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، ہوم سیکرٹری پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت…

