دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ برفانی تودے کی زد میں آکر پاکستانی کوہ پیما محمد افتخار حسین جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو معمولی زخمی حالت میں بحفاظت نکال لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 4 کوہ پیما کے ٹو پر مہم جوئی میں مصروف تھے کہ اچانک برفانی تودے نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بچا لیا، جنہیں معمولی زخم آئے ہیں اور وہ اسکردو ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔بدقسمتی سے پاکستانی کوہ پیما محمد افتخار حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ان کا تعلق سدپارہ گاؤں سے تھا اور ان کی میت آج اسکردو پہنچائے جانے کے بعد آبائی گاؤں سدپارہ میں سپرد خاک کی جائے گی۔یہ واقعہ ایک بار پھر مہم جوئی کی خطرناکی اور پہاڑی موسم کی بے رحم حقیقت کو اجاگر کرتا ہے۔
متعلقہ پوسٹ
حکومت کی بڑے ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی مہم تیز
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے بڑے ریٹیلرز کو ٹیکس نظام میں شامل کرنے کی مہم نے گزشتہ مالی سال کے دوران ایک بار پھر رفتار پکڑ لی، جس کے نتیجے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) نظام سے منسلک کاروباری اداروں کی تعداد 17 ہزار 337 تک پہنچ گئی۔ ایف…
مکہ اور مدینہ مسلمانوں کی ریڈلائن ہے، کوئی مسلمان حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا، وزیر اعظم
نیو یارک: وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو دوٹوک پیغام دیا اور کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کا پانی سارے خطے کے لیے ہے، پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ وزیراعظم نے اپنے میں عالمی امن، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، سعودی عرب…
حوثیوں کیخلاف اپنی فوج کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر نہیں بھیجیں گے؛ ترکیہ
ترکیہ نے واضح کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے باوجود یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کے لیے اپنی فوج کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر نہیں بھیجے گا۔ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے جمعرات کو انقرہ میں اپنے ہنگری ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور…
ایران پر نیا امریکی حملہ رک گیا؟ مارکو روبیو نے اتحادیوں کو بڑا پیغام دے دیا
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کئی اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کو بتایا ہے کہ فی الحال امریکا کی جانب سے ایران پر مزید فوجی حملے کیے جانے کا امکان نہیں ہے اور واشنگٹن آنے والے عرصے میں تہران پر دباؤ بڑھانے کے لیے دیگر ذرائع استعمال کرے گا۔ رائٹرز کے مطابق امریکی عہدیداروں کے حوالے سے ایکسس…
لبلبے کے کینسر کے علاج میں اہم پیشرفت
امریکی محققین نے لبلبے کے کینسر کے علاج کے لیے ایک نئی دوا تیار کی ہے جو مریضوں کی بقا کی شرح کو دگنا کر سکتی ہے اور موت کے خطرے کو ایک تہائی سے زیادہ کم کر دیتی ہے۔ یہ دوا ایلراگلسِب (Elraglusib) ہے جسے معیاری کیموتھراپی کے ساتھ آزمایا گیا۔ نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں…
پیوٹن نے جوہری تجربے کی تیاری کا حکم دے دیا، روسی وزارتِ خارجہ کی تصدیق
ماسکو: روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے تصدیق کی ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ممکنہ جوہری تجربے کی تیاری سے متعلق حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی ’تاس‘ (TASS) کے مطابق، سرگئی لاوروف نے کہا کہ “5 نومبر کو سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران صدر پیوٹن کی ہدایت پر عمل…

