پاکستان کا آذربائیجان–آرمینیا امن معاہدے کا خیرمقدم، صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا

اسلام آباد — پاکستان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے دیرینہ تنازع کے پُرامن حل کی علامت قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ آذربائیجان کی قیادت کی دانشمندی اور خطے میں امن کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے مختلف خطوں میں تنازعات کے حل اور امن کے فروغ میں صدر ٹرمپ کی کوششوں کو تسلیم کرتا اور سراہتا ہے۔

ترجمان کے مطابق امید ہے کہ یہ معاہدہ آذربائیجان، آرمینیا اور پورے خطے کے لیے خوشحالی اور پائیدار امن کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

متعلقہ پوسٹ