وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا مستونگ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

FB IMG 1757769599769




اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں فتنۂ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چار بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی سلامتی اور امن کے قیام کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔
محسن نقوی نے کہا: "بھارتی سرپرست دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر میں سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ قوم کو اپنی بہادر فورسز پر فخر ہے جو ہر قیمت پر وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے ڈٹی ہوئی ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ریاست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ پوسٹ