پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ — بھارت کی پریشانی عیاں

FB IMG 1758192958039 1



نئی دہلی: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے پر بھارت نے ردعمل دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اس پیشرفت سے پہلے ہی آگاہ تھی اور معاہدے کے ممکنہ اثرات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق نئی دہلی اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر پہلو پر غور کرے گا اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کرے گا۔
سیاسی و دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یہ تاریخی معاہدہ خطے میں اسٹریٹجک توازن پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔ بھارت کی فوری اور سخت ردعمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ نئی دہلی اس پیشرفت کو اپنے لیے ایک بڑا چیلنج سمجھ رہا ہے۔
پاکستانی حکام کی جانب سے اس بھارتی بیان پر تاحال باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ پوسٹ