وائس آف جرمنی (نمائندہ خصوصی )زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت جرمن پیڈریاٹرک آنکالوجسٹ اور نیورو آنکالوجسٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے کی جبکہ اس میں ہیڈلبرگ یونیورسٹی اسپتال، جرمن کینسر ریسرچ سینٹر (DKFZ) اور ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر (KiTZ) کے ماہرین بھی شامل تھےملاقات میں بچوں کے کینسر کے علاج میں جرمن اداروں کی معاونت پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کم وسائل کے باوجود علاج کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنا قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر پاکستان میں آغا خان یونیورسٹی کے ساتھ بھی اشتراک کر رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب ابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ متعارف کرانے والا خطے کا پہلا صوبہ ہے۔ لاہور میں صوبے کا سب سے بڑا اور جدید ترین نواز شریف کینسر اسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو جلد عوام کو علاج کی سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں کینسر کے علاج کے لیے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کی معاونت کو سراہا جائے گا، جبکہ پیڈریاٹرک آنکالوجی کے شعبے میں جرمنی کی جدید ٹیکنالوجی کا خیر مقدم کیا جائے گا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جرمن اداروں کے ساتھ مشترکہ تربیت اور سائنسی علوم کے تبادلے سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔ہیڈلبرگ سٹی کونسل کے پارلیمانی لیڈر وسیم بٹ نے کہا کہ لاہور اور ہیڈلبرگ کے درمیان تعلیمی و ثقافتی روابط کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ ہیڈلبرگ کے لارڈ میئر پروفیسر ڈاکٹر ایکارٹ ورزنر نے وزیراعلیٰ پنجاب کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب اور ہیڈلبرگ کا باہمی تعاون دونوں شہروں کے عوام کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب میں بچوں کے کینسر کے علاج کا معیار انتہائی قابلِ تحسین ہے اور جرمن و پاکستانی اداروں کے ساتھ تربیت اور ریسرچ کے تبادلے سے مزید مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
متعلقہ پوسٹ
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے بعد کے مجوزہ سیٹ اَپ کے خدوخال سامنے آگئے
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق مجوزہ سیٹ اَپ کے خدوخال سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 8 قبائلی اضلاع سمیت 12 اضلاع کے لیے 40 سے 50 ارکان پر مشتمل ایریا ڈویلپمنٹ کونسل قائم کی جائے گی، جبکہ صوبائی اسمبلی معطل ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ ایریا ڈویلپمنٹ کونسل کا مقصد شورش…
کوئٹہ میں پولیس حراست میں نوجوان اسرار قلندرانی کی پراسرار موت، خاندان کا قتل کا الزام
کوئٹہ (خصوصی رپورٹ): بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے درخشان پولیس چوکی میں ایک نوجوان محمد اسرار قلندرانی (عمر 24-25 سال، کیچی بیگ کا رہائشی) کی حراست میں موت کا واقعہ تنازع کا باعث بن گیا ہے۔ پولیس نے اسے مبینہ خودکشی قرار دیا ہے، جبکہ متاثرہ خاندان اور مقامی لوگ اسے قتل اور تشدیدی تشدد کا نتیجہ بتا رہے…
US expands approval for J&J’s drug for rare blood disorder
The US Food and Drug Administration (FDA) has approved the expanded use of Johnson & Johnson’s drug Imaavy to treat a rare blood disorder, the company said on Monday. The approval makes Imaavy the first treatment cleared for warm autoimmune hemolytic anemia, or wAIHA, and covers patients aged 12 and older who are currently or were previously treated with steroids….
ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کے لیے مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے): پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے چیئرمین عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے سلسلے میں 5 اگست کو لاہور کے تاریخی مقام مینارِ پاکستان پر جلسہ منعقد کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ…
پمز سانحہ؛ وزیراعظم کو تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ آج پیش کی جائے گی
پمز سانحہ کو 48 گھنٹے گزر گئے تاہم ماحول افسردہ ہے، تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے آج وزیراعظم کو عبوری رپورٹ پیش کی جائے گی۔ وزیر اعظم کی ہدایات پر قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق پمز کے متعلقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز سمیت متعلقہ میڈیکل افسران کے بیانات قلمند کیے گئے جبکہ تحقیقاتی…
ٹی 20 ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم آئی سی سی کے پوسٹر میں بھارتی ، سری لنکن، جنوبی افریقی، انگلینڈ اور آسٹریلوی کپتان کی تصویر شامل ہے
ٹی 20 ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم آئی سی سی کے پوسٹر میں بھارتی ، سری لنکن، جنوبی افریقی، انگلینڈ اور آسٹریلوی کپتان کی تصویر شامل ہے …

