اسرائیلی فضائی حملہ، غزہ میں ایک ہی خاندان کے 11

FB IMG 1760786871489 1



اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک رہائشی علاقے پر فضائی حملہ کرتے ہوئے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 11 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہداء میں 7 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی طیارے نے رات گئے غزہ کے وسطی علاقے میں ایک چلتی ہوئی گاڑی پر میزائل فائر کیا، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ امدادی کارکنوں نے بتایا کہ تمام لاشیں ایک ہی خاندان کے افراد کی ہیں۔
فلسطینی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی گھرانے کے افراد شامل تھے جو معمول کے سفر پر جا رہے تھے۔ زخمی ہونے والے متعدد افراد کو شدید حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نشانہ حماس کے عسکری ونگ کے ایک رکن کی گاڑی تھی، تاہم مقامی رہائشیوں نے اس دعوے کو "جھوٹا اور گمراہ کن” قرار دیا ہے۔
دوسری جانب غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث درجنوں گھر تباہ اور سیکڑوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے اس واقعے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ پوسٹ