بینکنگ فراڈ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، بینک کے 4 ملازمین گرفتار

6c5933ad f80a 4049 a5be ec8497d54c22 11763096317 0


ایف آئی اے لاہور کا بینکنگ فراڈ اور مالیاتی جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاکھوں روپے کے مالیاتی فراڈ میں ملوث کمرشل بینک کے 2 ملازمین سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
 
یہ ملزمان 39 لاکھ روپے کا جعلی لون پاس کرنے کے جرم میں گرفتار کیے گئے جو کمرشل بینک کے ملازمین تھے۔

گرفتار ملزمان میں محمود الحسن، ذیشان اسحاق، ارشد علی تبسم اور بشیر احمد شامل ہیں۔ ملزمان محمود الحسن اور ذیشان اسحاق بینک میں بطور ایگریکلچر فنانس آفیسر  کے طور پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ 

مذکورہ ملزمان نے ملی بھگت سے جعلی دستاویزات تیار کر کے شہری کے نام پر جعلی لون پاس کیا۔ لون کی رقم ملزمان نے بشیر کے اکاؤنٹ میں منتقل کرکے پیسے  آپس میں تقسیم کر لیے۔

ترجمان ایف ائی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 





Source link

متعلقہ پوسٹ