پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

FB IMG 1765264421790




راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، تاہم کسی کو بھی اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اپنے بیان میں فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ریاست کی قوتِ ارادی کو کسی بھی سطح پر آزمانے کی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار ہمیشہ ذمہ دارانہ رہا ہے، مگر امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملک کی سرحدوں اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور کوئی بھی دھمکی پاکستان کے ناقابلِ شکست عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔

متعلقہ پوسٹ