اسرائیلی بیانات پر شدید تشویش: آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ اظہارِ تشویش

FB IMG 1765264703518



اسلام آباد: پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی پٹی کے باشندوں کو مصر منتقل کرنے کے مقصد سے رفح کراسنگ کو یکطرفہ طور پر کھولنے سے متعلق اسرائیلی بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مشترکہ بیان میں وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ ایسے اقدامات نہ صرف بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ جبری بے دخلی کے مترادف ہیں، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کو اپنی سرزمین سے محروم کرنے کی کوشش خطے میں مزید عدم استحکام اور انسانی بحران کو جنم دے گی۔
وزرائے خارجہ نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور بااثر طاقتوں سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پائیدار امن صرف مکمل جنگ بندی اور فلسطینیوں کے جائز حقوق کی بحالی سے ہی ممکن ہے۔

متعلقہ پوسٹ