ریاست کے ساتھ تعاون نہ کیا تو گورنر راج کا خدشہ ہے: گورنر خیبر پختونخوا

FB IMG 1765264938641 1




پشاور: گورنر خیبر پختونخوا نے خبردار کیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت ریاستی اداروں اور وفاق کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی تو صوبے میں گورنر راج کے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔
اپنے بیان میں گورنر نے کہا کہ موجودہ حالات میں صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے، کیونکہ عوامی مسائل کے حل، امن و امان اور انتظامی معاملات بہتر بنانے کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ مشترکہ حکمتِ عملی ضروری ہے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون میں رکاوٹیں کھڑی کرنا آئینی اور انتظامی بحران کو جنم دے سکتا ہے، جس کے نتائج عوام کو بھگتنا پڑیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے صوبے کے مفاد کو ترجیح دی جائے۔

متعلقہ پوسٹ