سیکیورٹی خدشات: بنگلہ دیش نے انڈیا میں تین سفارتی مشنز کے ویزا سیکشن عارضی طور پر بند کر دیے

FB IMG 1767942192572 1


— بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر انڈیا میں قائم اپنے تین سفارتی مشنز کے ویزا سیکشن عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان بنگلہ دیش کے مشیرِ خارجہ توحید حسین نے جمعے کے روز کیا۔
وزارتِ خارجہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے توحید حسین نے بتایا کہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث انہوں نے بعض مشنز کو کچھ عرصے کے لیے ویزا خدمات معطل رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام خالصتاً سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
اگرچہ مشیرِ خارجہ نے بند کیے گئے مشنز کی باضابطہ تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم دستیاب اطلاعات کے مطابق نئی دہلی، کولکتہ اور اگرتلہ میں واقع بنگلہ دیشی مشنز کے ویزا سیکشن بند رہیں گے، جبکہ چنئی اور ممبئی میں ویزا خدمات بدستور جاری رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق حالیہ ہفتوں میں انڈیا میں بنگلہ دیش کے سفارت خانوں کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی دیکھنے میں آئے تھے، جس کے بعد سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا۔ بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات معمول پر آنے پر ویزا سیکشنز کی بحالی پر غور کیا جائے گا

متعلقہ پوسٹ