کیرالہ کے ایم ایل اے راہول مامکوٹاتھل تیسری ریپ شکایت پر گرفتار

news 1768145773 1236



news 1768145773 1236

(ویب ڈیسک) کیرالہ کے کانگریس ایم ایل اے اور سابق یوتھ کانگریس ریاستی صدر راہول مامکوٹاتھل کو اتوار کی علی الصبح  سٹیٹ کرائم برانچ نے گرفتار کر لیا،یہ گرفتاری ان کے خلاف درج کی گئی تیسری ریپ شکایت کے بعد عمل میں آئی  جس سے ان کے قانونی مسائل مزید سنگین ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق راہول مامکوٹاتھل کو رات تقریباً 12:30 بجے پالکّاڈ سے حراست میں لیا گیا، تیسری شکایت ای میل کے ذریعے درج کرائی گئی تھی، جسے وزیراعلیٰ کے دفتر کے ذریعے کرائم برانچ کو ارسال کیا گیا، شکایت کے مندرجات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تفتیشی اداروں نے فوری کارروائی کا فیصلہ کیا۔

 شکایت کنندہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ مامکوٹاتھل نے تھرووالا میں اس کے ساتھ زیادتی اور شدید جنسی تشدد کیا جس کے باعث اسے جسمانی اور ذہنی صدمہ پہنچا۔ خاتون کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ انہیں ان کی مرضی کے خلاف اسقاطِ حمل پر مجبور کیا گیا۔

جنسی تشدد کے الزامات کے علاوہ شکایت میں مالی استحصال کا بھی ذکر ہے، متاثرہ خاتون کے مطابق ایم ایل اے نے ان پر پالکّاڈ میں ایک فلیٹ خریدنے کے لیے دباؤ ڈالا اور بار بار مالی طور پر ہراساں کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ الزامات کیس میں ایک نیا پہلو شامل کرتے ہیں اور ان کی مکمل جانچ کی جائے گی۔

 راہول مامکوٹاتھل کے خلاف اب مجموعی طور پر تین فوجداری مقدمات درج ہو چکے ہیں، پہلے کیس میں کیرالہ ہائی کورٹ نے انہیں گرفتاری سے عبوری تحفظ دیا تھا  جبکہ دوسرے کیس میں ٹرائل کورٹ نے 21 جنوری تک پیشگی ضمانت منظور کی تھی  تاہم تیسری شکایت کے اندراج کے بعد قانونی صورتحال بدل گئی  جس کے نتیجے میں کرائم برانچ نے انہیں گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں :  عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی





Source link

متعلقہ پوسٹ