نیویارک (خبر رساں ایجنسیاں) – سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے عالمی سطح پر امریکہ اور چین کے درمیان طاقت کی کشمکش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے دنیا کو "دو قطبی” نظام میں تقسیم ہونے کے خلاف انتباہ جاری کیا اور خاص طور پر چین اور امریکہ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال خطرناک ہے۔
گوتیرس نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی امن اور استحکام کے لیے کثیر الجہتی نظام کی ضرورت ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب دنیا کی دو بڑی طاقتیں مختلف محاذوں پر ایک دوسرے سے مقابلے میں ہیں۔

