اسلام آباد: (عباس احمد ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کھلے مین ہولز کو ڈھکن لگانے، فٹ پاتھوں کی مرمت اور سڑکوں پر نصب کرب اسٹونز کی بحالی کی ایک جامع اور وسیع مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کے تمام متعلقہ شعبہ جات، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) اور آئی سی ٹی انتظامیہ کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کے واضح احکامات جاری کیے ہیں۔ اس خصوصی مہم کے تحت اسلام آباد کے تمام شہری اور دیہی علاقوں میں موجود کھلے گٹروں اور مین ہولز کو معیاری، مضبوط اور محفوظ ڈھکنوں سے ڈھانپا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت کی حدود میں واقع ہر مین ہول، چاہے وہ سی ڈی اے، پی ٹی سی ایل، واپڈا، ایس این جی پی ایل یا کسی بھی دیگر ادارے کے زیر انتظام ہو، ہر صورت معیاری ڈھکن سے ڈھانپا جائے گا اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خصوصی مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام کھلے اور غیر محفوظ مین ہولز کو مکمل طور پر کور نہیں کر دیا جاتا۔ انہوں نے زور دیا کہ شہریوں، بالخصوص بچوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر گزشتہ روز سے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی متعلقہ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور مختلف علاقوں میں عملی اقدامات جاری ہیں۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مقام پر کھلا یا غیر محفوظ مین ہول یا گٹر دیکھنے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دیں۔علاوہ ازیں، دارالحکومت کی سڑکوں اور گذرگاہوں پر موجود خراب فٹ پاتھوں کی بحالی اور ٹوٹے ہوئے کرب اسٹونز کی تبدیلی کا کام بھی تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے پرانے سیکٹرز اور مراکز میں فٹ پاتھوں کی مرمت کے ذریعے شہریوں کی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور شہریوں کو بہترین اور بروقت خدمات فراہم کریں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں نہ صرف شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ اسلام آباد کے خوبصورت، منظم اور محفوظ ماحول کو بھی برقرار رکھا جا سکے گا
متعلقہ پوسٹ
ایران کا دعویٰ: امریکی اڈے پر حملے کے بعد تباہ ہونے والے دو ایرانی طیاروں کے تین پائلٹ قطر کی تحویل میں ہیں
تہران: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اڈے پر حملے کے بعد تباہ ہونے والے دو ایرانی طیاروں کے تین پائلٹ قطر کی تحویل میں ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق، طیارے تباہ ہونے کے بعد ان کے تین پائلٹس کو قطر نے حراست میں لے لیا۔ ایران نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی…
وزیر آباد:العزم ٹرسٹ کے اہتمام لویری والا گاؤں میں سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیموزیر آباد :وزیر آباد میں دریا چناب کے کنارے واقع سب سے آخری گاؤں لویری والا میں سیلاب متاثرین کے لیے راشن تقسیم کیا گیا۔ یہ علاقہ دریا کے بالکل قریب ہونے کی وجہ سے شدید متاثر ہوا تھا اور حالیہ سیلاب کے دوران یہاں سات سے آٹھ فٹ تک پانی داخل ہوگیا تھا۔علاقے میں اب بھی پانی کھڑا ہے…
X rolls out ‘About This Account’ feature to users’ profiles
Elon Musk’s X has started rolling out a new feature for user profiles that will show information about the account, including its location, the number of times the account has changed its username, the account’s original join date, and how the user downloaded the X app. The new information is intended to reduce inauthentic engagement on the platform, where bots…
کراچی میں پولیس افسر کی اہلیہ کی کئی روز پرانی لاش برآمد، سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی کے علاقے سچل میں پولیس افسر کی اہلیہ کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس افسر ملک سلیم کی اہلیہ کی گھر سے کئی روز پرانی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی جس کے بعد ریسکیو رضاکاروں اور پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر کرائم سین کو طلب کر کے شواہد اکھٹے کیے…
عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہوگی — مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
اسلام آباد — مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی کوئی معتبر شہادت موصول نہیں ہوئی۔اس اعلان کے مطابق جمعہ 20 مارچ کو رمضان المبارک کا 30واں روزہ ہوگا اور عیدالفطر 1446ھ بروز ہفتہ…
New Zealand Plans Social Media Ban for Children Under 16
SYDNEY: New Zealand Prime Minister Christopher Luxon said on Monday his party will introduce a bill in Parliament that seeks to ban children under 16 from using social media, proposing fines of up to 10% of a platform’s global revenue for non-compliance. The bill would require social media platforms to take reasonable steps to verify users’ ages, including by utilising…

