پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا اعلان، بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ

IMG 20260201 WA17221


لاہور: حکومتِ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، تاہم 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے پسِ پردہ متعدد وجوہات ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی ایک بڑی وجہ بنگلادیش سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا مبینہ جانبدارانہ فیصلہ ہے، جس پر حکومتِ پاکستان بنگلادیش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا چاہتی تھی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق آئی سی سی میں جے شاہ کے مبینہ جانبدارانہ فیصلوں کے باعث ادارہ غیر جانبدار عالمی کرکٹ فورم کے بجائے “انڈین کرکٹ کونسل” کا تاثر دینے لگا ہے، جس سے انصاف اور برابری کے اصول متاثر ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر ایک ملک کے لیے ایک اور دوسرے ملک کے لیے دوسرا معیار اپنایا جا رہا ہے، جو کھلی جانبداری کے مترادف ہے، لہٰذا اس رویے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا ناگزیر تھا۔

متعلقہ پوسٹ