معروف پاکستانی نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئیں۔

IMG 20260212 WA2600


کراچی (12 فروری 2026) — پاکستان کی معروف نعت خواں تابندہ لاری کا انتقال ہو گیا ہے۔ اسپتال حکام نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور کراچی کے قومی ادارہ امراض قلب (NICVD) میں زیر علاج تھیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ دل کے مرض کے باعث طویل عرصے سے علاج پر تھیں۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عشاء مسجد فاروق اعظم، نارتھ ناظم آباد کراچی میں ادا کی گئی۔
تابندہ لاری اپنی پرسوز اور دل کو چھو لینے والی آواز کی بدولت نعت و منقبت کی دنیا میں بے حد مقبول تھیں۔ ان کی متعدد نعتیں اور حمدیں مداحوں اور سامعین کے دلوں میں گہری جگہ رکھتی ہیں۔ ان کے انتقال پر نعت گو برادری، مذہبی حلقوں اور عوام کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

متعلقہ پوسٹ