زیادہ بیٹھنا فالج، دل کے امراض اور بینائی کے مسائل کا خطرہ بڑھا دیتا ہے

0954d4dd7d064a3bc4cc67f869e00bfd L


اگر آپ ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریض ہیں اور زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو یہ عادت طبی پیچیدگیوں کو بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق سست طرزِ زندگی ذیابیطس کے مریضوں میں سنگین مسائل کے خطرات میں اضافہ کر دیتا ہے۔

تحقیق کیا کہتی ہے؟

Journal of Sport and Health Science میں شائع تحقیق کے مطابق ورزش سے دوری ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں پیچیدگیوں کے امکانات بڑھا دیتی ہے۔

تحقیق میں 27 مطالعات کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن میں تقریباً 24 لاکھ افراد شامل تھے۔ محققین نے جسمانی سرگرمیوں کے دورانیے اور ذیابیطس سے جڑی پیچیدگیوں کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔

خطرات میں کتنا اضافہ؟

نتائج کے مطابق جسمانی سرگرمیوں سے دوری کے باعث:

  • فالج کا خطرہ 10.2 فیصد بڑھ جاتا ہے

  • عصبی مسائل کا خطرہ 9.7 فیصد بڑھتا ہے

  • ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 7.3 فیصد بڑھ جاتا ہے

  • امراضِ قلب کا خطرہ 7 فیصد تک بڑھ جاتا ہے

کتنی ورزش ضروری ہے؟

جو افراد ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ معتدل سے سخت جسمانی سرگرمی نہیں کرتے، انہیں سست طرزِ زندگی کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

معتدل سرگرمیاں:
تیز چہل قدمی، سائیکل چلانا، یوگا، رقص، گھر کے کام

سخت سرگرمیاں:
تیراکی، ایروبک ڈانس، تیزی سے سائیکل چلانا، رسی کودنا، مشقت والے کام

ماہرین کا مشورہ

محققین کے مطابق جسمانی سرگرمیاں ذیابیطس کی پیچیدگیوں سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ ذیابیطس کے مریض اگر باقاعدگی سے ورزش کو معمول بنائیں تو وہ فالج، دل کے امراض اور دیگر طبی مسائل کے خطرات کو نمایاں حد تک کم کر سکتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ