اسلام آباد — 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست 11 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی آنکھ کا مسئلہ درپیش ہے جس کے باعث وہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی خاتون ہیں اور ان کے ساتھ قانونی کارروائی میں اس پہلو کا خیال رکھا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائی جا چکی ہے، جس کے خلاف ان کے قانونی دفاعی ٹیم نے سزا معطلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ اب اس درخواست پر 11 مارچ کو عدالت سماعت کرے گی۔

