آپریشن غضب للحق: 331 طالبان ہلاک، 33 مقامات نشانہ پر — افغانستان کا پاکستانی طیارہ گرانے کا دعویٰ مسترد

IMG 20260228 WA2578


اسلام آباد / راولپنڈی (نمائندہ خصوصی): پاکستان کی مسلح افواج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے جس میں اب تک 331 طالبان کارندے ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ افغانستان میں 33 اہم مقامات کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا گیا۔
پاک فضائیہ نے افغانستان کے صوبوں قندھار اور ننگر ہار میں کارروائیاں کرتے ہوئے افغان فوج کے ہیڈ کوارٹرز تباہ کر دیے۔ اس کے علاوہ پاکستانی فورسز نے ژوب اور میرانشاہ سیکٹرز میں افغان چیک پوسٹیں بھی تباہ کر دیں۔ قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں طالبان کی اعلیٰ جرگہ تھانا اور رحیم تھانا پوسٹ مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں جبکہ پاک فوج نے طالبان کی خیبر پوسٹ مکمل تباہ اور اوماری کیمپ کو بھاری نقصان پہنچایا۔
قلعہ سیف اللہ میں پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی اور متعدد دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوئے۔
دوسری طرف افغان طالبان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان کا ایک طیارہ مار گرایا ہے تاہم پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات جھوٹی اور بے بنیاد ہے اور متعلقہ حکام سے تصدیق کے بعد واضح کیا جاتا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
اس دوران یورپی یونین نے پاکستان اور افغانستان دونوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں اور مذاکرات کی میز پر آئیں۔

متعلقہ پوسٹ