حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کردیں — پیٹرول 8 اور ڈیزل 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ

IMG 20260301 WA0007


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 8 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ملک میں مہنگائی پہلے سے عوام کی کمر توڑ رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر میں کمی اس اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز تک رہے گا جس کے بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ