ایران کا امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

news 1772377772 8778



news 1772377772 8778

(24 نیوز )ایران نے امریکہ کے خلاف بڑی جوابی کارروائی کرتے ہوئے بحری بیڑے ابراہیم لنکن پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر دیا ، ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خلیج میں امریکی ایئر کرافٹ کیریئر ابراہم لنکن کو 4 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ 

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اس اقدام کو امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ردعمل کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جن میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوئے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب  نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی ایئر کرافٹ کیریئر ابراہم لنکن کو چار بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا،  دشمن فوج پر مسلح افواج کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

 خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، دوسری جانب امریکا نے بھی خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر انتہائی افسوس ہے:شہباز شریف





Source link

متعلقہ پوسٹ